طلبا علم اور ہنرکے حصول کیساتھ ساتھ قومی تحریکوں میں بھرپورکردار ادا کریں، اصغر اچکزئی

0 270

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی ایڈوائزر پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن اصغر خان اچکزئی نے کہاہے کہ طلبا علم اور ہنرکے حصول کیساتھ ساتھ قومی تحریکوں میں بھرپورکردار اداکریں طلبایونین پرپابندی آمرانہ دور کی عکاسی تھی

اس کیلئے اسمبلی فلور پرآ وز اٹھانافرض تھاازادی اظہار رائےکاحق آئین دیتاہے لہذاآمرانہ رویوں کو ترک اور آزادی اظہار رائے پرقدغن سے گریزکرناہوگا بصورت دیگرترقی وخوشحالی ناپید ہوکر رہے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے باچاخان مرکز میں پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی کابینہ اور مرکزی عہدیداران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا

جسکی صدارت پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدرپی ایس ایف طاہر شاہ کاکڑنے کی اجلاس میں تنظیمی امور،نئے سال کے آغازپرداخلہ مہم سے متعلق غوروخوض ہوااجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ 8مارچ سے تمام اضلاع میں تعلیمی داخلہ مہم سے متعلق ریلیاں نکالی جائیگی

اس حوالے سے 7مارچ کو صوبائی کابینہ مرکزی عہدیداران کا مشترکہ اجلاس باچاخان مرکز میں منعقدہوگاجس میں صوبائی ایڈوائزرپشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی ایڈوائزراصغرخان اچکزئی خصوصی شرکت کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.