عنایت اللہ لانگو کے لازوال سیاسی، سماجی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، غلام نبی مری
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر غضنفر کھیتران) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلع صدر غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں 28فروری 2022ء کو پارٹی کے بانی اور ممتاز بزرگ قوم وطن دوست رہنماء میر عنایت اللہ لانگو مرحوم کی ساتویں برسی کے موقع پر ان کی بلوچ قوم اور بلوچستان کی عوام کیلئے لازوال ناقابل فراموش سیاسی ،
سماجی ،قبائلی خدمات ،جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ میر عنایت اللہ لانگو نے اپنے سیاسی جدوجہد کی کیئریئر کاآغاز سے لیکر زندگی کی آخری دم تک مخلصی ،سچاہی دیانت داری ثابت قدمی ،مستقل مزاجی اور خندا پیشانی سے بلوچستان کی قومی حقوق کی جمہوری اور پارلیمانی جدوجہد سے وابستہ ہوکر تمام ناانصافیوں ظلم و جبر کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک فعال اور متحرک سیاسی رہنماء کی حیثیت سے سماجی ناانصافیوں کے خاتمے ،قومی حقوق کی برابری کے حصول ،ساحل وسائل پر قومی واک واختیار ،یہاں کے عوام کی حق حکمرانی
،صوبے کی عوام کی بلا رنگ ونسل ،مذہب ،فرقہ ،زبان ،فلاح وبہبود ،ترقی وخوشحالی ،امن آشتی ،بھائی چارگی ،ہر قسم کی نفرت ،تعصب سے بالا تر ہوکر حقیقی جمہوریت کے فروغ آئین و قانون کی حکمرانی ،عدلیہ اور میڈیا کی آزادی ،محکوم قوموں کی قومی سوال کے حل کے لئے سیاسی وجمہوری اور پارلیمانی انداز میں اجا گر کرنے ،کچلے ہوئے طبقات کے بنیادی حقوق کی خاطر سیاسی میدان میں جوخدمات سرانجام دئیے ہیں انہیں صوبے کی باشعور عوام کسی بھی صورت میں فراموش نہیں کرسکتے ہیں میر عنایت اللہ لانگو مرحوم کی صوبے کی عوام کیلئے سیاسی صورتحال پر تدابیر ،دور اندیشی ،سنجیدگی ،احترام وعزت کی عملی کردار ،صوبے کی عوام کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں
انہوں نے بلوچ قوم کے بنیادی حقوق کیلئے بلوچوں کو متحد ومنظم کرنے کیلئے طویل ترین جدوجہد کی ،انکے جدوجہد کا مقصد یہ تھا کہ بلوچ عوام متحد و منظم ہوئے بغیر کسی بھی صورت میں اپنے قومی حقوق حاصل نہیں کرسکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بلوچ قوم وطن دوست سیاسی حقوق کے پلیٹ فارم جن میں نیپ سے لیکربی ایس او، بی این وائی ایم ،بی این ایم اور بی این پی کے سیاسی پلیٹ فارمز کے قیام تک انہوں نے جو مثبت کردار ادا کیاوہ عمل بلوچ قوم اور بلوچستان کی حقوق کے جدوجہد کے لیے قابل تقلید ہے انہوں نے ہمیشہ اپنے اصولی موقف پر کاربند رہتے ہوئے اصولوں پر سودے بازی نہیں کیا
اور ہمہ وقت لوگوں کی خدمت میں مصروف عمل تھے اور سیاست کو عبادت کا درجہ دیتے ہوئے اور خود اس پر کاربند ہوکر جو ایک مثال قائم کیاہے وہ یہاں کے باشعور سیاسی کارکنوں کیلئے ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتاہے ،بہت کم ایسے لوگ ملتے ہیں جو اپنے موقف پر قائم رہ کر نقصانات کی پرواہ کئے بغیر ذاتی مفادات ،مراعات اور عہدوں کے خواہش اور لالچ کااظہار نہیں کیا انہوں نے کہاکہ میر عنایت اللہ لانگو صوبے میں رہنے والی تمام اقوام ،طبقات کیلئے ان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو قومیں اپنے ان قومی رہنمائوں کے مشن سوچ اور فکر و خیال کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے جدوجہد نہیں کرتے ہیں وہ کامیاب و کامرانی حاصل نہیں کرسکتے
،بی این پی میر عنایت اللہ لانگو مرحوم کی جدوجہد اور قربانیوں کو نہایت ہی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے آج ان کی 7ویں برسی کے موقع پر انکے لازوال سیاسی سماجی، قومی گراں قدر خدمات اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوے انکے ارمانوں،احساسات، جذبات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے عہد وفا کرتا ہے برسی کے موقعے پر بی این پی اور بی ایس او کوئٹہ کے زیر اہتمام آج بروز سوموار 28 فروری 2022 سہ پہر 2:30 بجے کو پریس کلب کوئٹہ میں ایک مشترکہ تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا جس مرحوم رہنماء کے سیاسی سماجی قوم وطن دوستی کی جدوجہد اور قربانیوں پر روشنی ڈالا جائے گا بی این پی اور بی ایس او کوئٹہ کے تمام یونٹ سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز، ضلعی کونسلران اور کارکنوں سے وقت مقرر پر شرکت کرنے کی ھدایت کیجاتی ہے