فورسز دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیں گے،فرح عظیم شاہ

0 454

کوئٹہ ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کوہلو کے علاقے جنتلی میں لیویز کی گاڑی پر لینڈ مائنز دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دو لیویز اہلکاروں کی شہادت پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی جانب سے فورسز کے عزم کو متزلزل کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ قوم اپنی بہادر فورسز کے ساتھ ہے فورسز دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملا دیں گے. ترجمان صوبائی حکومت نے شہداءکے خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی. انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.