حکومت بلوچستان میں ایک مضبوط لابی جس کی سربراہی اخترمینگل ٹولہ کررہاہے ،مولا ناہدایت الرحمان بلوچ

0 403

جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری حق دو تحریک کے قائد مولا ناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حکومت بلوچستان میں ایک مضبوط لابی جس کی سربراہی اخترمینگل ٹولہ کررہاہے جس کی کوشش ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو کبھی رہائی نہ ملے اس کے ساتھ عبدالغفور کلمتی کے فرزندوں کی خواہش وکوشش بھی یہی ہے کہ مولانا کوراستے سے ہٹھایاجائے کیونکہ یہ لوگ سیاسی عوامی میدان میں ناکام ہونے کے بعد کچھ قوتوں کے تعاون سے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں یہ لوگ حق دوتحریک کی جدوجہد کو دباناچاہتے ہیں

تاکہ ٹرالرزمافیازاور بارڈرمافیازسے ماہانہ کروڑوں کا بھتہ بندنہ ہو غریب اپنے مسائل کیلئے ہمیشہ میر اورسردار کے بیٹھک اوردیوان کا ہی رخ کریں ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیاانہوں نے کہاکہ گوادر وبلوچستان پرمسلط ٹولے ومافیازچاہتے ہیں کہ غریب کا بچہ ہمیشہ جاہل رہے روزگارکیلئے دردرکی ٹھوکریں کھاتے رہے مریض ہسپتال میں تڑپتارہے

ماﺅں کے لخت جگر منشیات کا شکار ہوکر ذہنی اورجسمانی طور پر مفلوج ہوجائے ۔بلوچ فرزندلاپتہ ہوتے رہے اوران کی مسخ شدہ لاشیں ملتی رہے جبکہ ان ظالموں کے برخلاف ہم حق دوتحریک ہمیشہ ان مظالم کا خاتمہ چاہتی ہے اس لیے اس گناہ کے پاداش میں ہم پر بدترین تشددکرکے جھوٹے مقدمات بناکرقید میں ڈالا گیا لیکن بہادر عوام کی ہمت وجرات اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں کہ غیرت مند عوام نے تمام ترمشکلات ،گھروں میں چھاپوں ،گرفتاریوں اورجھوٹے مقدمات کے باوجودثابت قدمی کیساتھ میدان میں کھڑے رہے اور ثابت کیا کہ یہی لوگ سرزمین بلوچستان کے اصل وارث ہیں اور کسی صورت اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے ۔انشاءاللہ یہ مشکلات کے چند دن بھی

جلد گزرجائیگی اور حسین واڈیلا کی قیادت میں حق دوتحریک کی جدوجہد مزید جوش وخروش سے جاری رہے گی ساحل بلوچستان کی حفاظت ،بارڈرکے کاروبار کے تحفظ ،عوام کی تعلیم ،علاج ،روزگار اور عزت وغیرت کی پاسداری کی خاطراسی جذبے وجنون کیساتھ آگے بڑھیں گے ۔خوش خبری دیتا ہوں کہ ہم کامیاب ہوں گے اورباطل ،مکار ،ڈاکو،دجال ناکام ونامرادہوں گے ۔عوام وکارکنان مایوس خوفزدہ نہ ہوہمت کم نہ کریں بلوچستان کے وسائل کے مالک ہم ہیں اور ہم ہی رہیں گے ۔عوام مطمئن رہے انشاءاللہ وقت ثابت کریگا کہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ایک انچ بھی اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹھیگا نہ کسی سے معافی مانگے گا اور نہ کسی سے کسی سے اپنی رہائی کا بھیک مانگوں گا جعلی جھوٹے مقدمات کامقابلہ قانونی سیاسی میدان میں کریں گے اورانشاءاللہ جیت عوام کی ہوگی۔عوام خصوصی دعاﺅں کا اہتمام کریں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.