اسد عمر، پیر نور الحق قادری،ڈاکٹر ظفر مرزا، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور چیئرمین این ڈی ایم اے کی بریفنگ

0 125

کوئٹہ (امروز نیوز)
اسد عمر، پیر نور الحق قادری،ڈاکٹر ظفر مرزا، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور چیئرمین این ڈی ایم اے کی بریفنگ

وائرس سے نمٹنے کے لیے قومی حکمت عملی کے تحت چل رہے ہیں.طبی عملہ حقیقی معنوں میں مجاہد کا کردار ادا کر رہے ہیں.وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیے گئے ہیں.ملک بھر میں تعلیمی ادارے 31مئی تک بند رہیں گے.ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، آٹے کی کوئی کمی نہیں.ٹرانسپورٹیشن سے متعلقہ مسائل پر کل اجلاس میں غور ہو گا.وزیراعظم عمران خان جلد رضا کاروں سے متعلق پروگرام کا اعلان کریں گے .ملک میں کسی صورت ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائے گی وفاقی وزیر اسد عمر. 5 اپریل تک آئی سی یو عملے کیلئےحفاظتی سامان”پی پی ایز”میسر ہو جائے گا.کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر فیصل سلطان فوکل پرسن مقرر .ڈاکٹرز کی تربیت کا پروگرام بھی تشکیل دے دیا گیا ہے.ملک بھر میں کورونا کے 575مریض زیر علاج ہیں.پانچ مریضوں کی حالت تشویشناک، 570کی حالت تسلی بخش ہے.24گھنٹے میں ہیلپ لائن 1166پر 73ہزار کالز موصول ہوئیں:ڈاکٹر ظفر مرزا
پاکستان بھر میں آئی سی یوز میں 19670بیڈز کی سہولت موجود ہے.قرنطینہ سینٹرز میں بیڈز کی تعداد ایک لاکھ 62ہزار پہنچ چکی ہے.مختلف تھری، فور اور فائیوسٹارز ہوٹلوں کو بھی بک کیا گیا ہے.پاکستان بھر میں آئی سی یوز میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور عملے کی تعداد 30ہزار ہے.ذاتی حفاظت کا سامان آئی سی یو میں کام کرنے والے طبی عملے کو فراہم کیا جائے گا.اپریل کے آخر تک ملک میں نئے وینٹی لیٹرز کی تعداد2ہزار ہو جائے گی.مئی تک نئے وینٹی لیٹرز کی تعداد 4سے5ہزار تک بڑھائیں گے.چین سے کل 15ٹن طبی سامان اور 20وینٹی لیٹر لے کر جہاز پہنچے گا.چین ہفتے کے روز طبی سامان کے ساتھ 8طبی ماہرین بھ بھجوائے گا.گلگت بلتستان میں کل سنکیانگ سے خنجراب کے راستے طبی سامان پہنچ جائے گا.ٹیسٹنگ لیبارٹریز میں کام کرنے والے عملے کو بھی حفاظتی سامان مہیا کیا جائے گا .چیئرمین این ڈی ایم اے
مساجد بند نہیں ہوں گی.باجماعت نماز اور جمعہ کی نمازکو انتہائی محدود رکھا جائے گا.مساجد کھلی رہیں گی اورذکر و اذکار جاری رہے گا.تین دن سے مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور ریاض شہر بند ہے.نجف اور کربلا میں مقدس زیارات کو بھی بند کر دیا گیا ہے.ہمارا مذہب بتاتا ہے کہ نماز سے زیادہ نمازی کی اہمیت ہے.علماء اور مشائخ سے رابطے پر صدر ڈاکٹر عارف علوی کا ممنون ہوں.سعودی عرب نے حج کیلئے خدمات، رہائش و ٹرانسپورٹ معاہدے نہ کرنے کی ہدایت کی ہے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری وزیراعظم نے طبی عملے کی حفاظت ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.