لاک ڈاﺅن سے کورونا کا خاتمہ ممکن نہیں. عالمی ادارہ صحت

0 108

کوئٹہ (امروز نیوز)

جنیوا – عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گھبریائسس کا کہنا ہے کہ عالمی وباکورونا وائرس سے ممالک میں لاک ڈاﺅن کا آپشن استعمال کیا جا رہا ہے جو اس کا حل نہیں ہے.ٹیڈروس اذانوم گھبریائسس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ  کورونا  وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے اور اس کے خاتمے کے لیے دنیا بھر کے ممالک میں لاک ڈاﺅن کیا جا رہا ہے مگر یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے، لاک ڈاﺅن  کورونا کو ختم کرنے کا سبب نہیں بن سکتا، یہ کورونا پر الٹا اٹیک کر کے اس سے لڑنے کا وقت ہے.

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ہیڈ کوارٹر جنیوا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ٹیڈروس اذانوم گھبریائسس نے مزید کہا کہ اس وبا سے لڑنے کے لیے کوئی راستہ اپنائیں، جیسے کہ سخت اقدامات عمل میں لائیں، بر وقت ٹیسٹ کرنا مریض کو قرنطینہ کرنا اور اس کا  علاج کرنا ہی اس کا بہتر حل ثابت ہو سکتا ہے، لاک ڈاﺅن کا آپشن صرف ان ممالک کے لیے کار آمد ہے جن کے صحت کے محکمات کمزور اور صحت کا مضبوط نظام موجود نہیں ہے.انہوں نے کہا کہ سخت معاشرتی اور معاشی پابندیوں کا لگانا بہترین اور تیز ترین راستہ نہیں ہے’انہوں نے کہا کہ اس وقت اپنی عوام میں یہ آگاہی پھیلائیں کہ وہ اس سے کیسے بچ س تے ہیں ،اس سے بچاﺅ کے طریقے موجود ہیں اور بچاو¿ کے لیے طبی سامان بھی، عوام میں اپنی صحت کی دیکھ بھال اور صحت عامہ کی تربیت بڑھانے کی ضرورت ہے.انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.