رمضان سے قبل مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
ڈیرہ مرادجمالی(امروز نیوز) رمضان سے قبل مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ گوشت عام آدمی کی پہنچ سے دور مہنگائی کی ماری عوام پر رمضان المبارک سے قبل ہی ایک اورمہنگائی کا بم گرادیا گیاتفصیلات کیمطابق ڈیرہ مرادجمالی تمبو منجھوشوری روپاپل چالیس ڈپ باباکوٹ میں مرغی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ماہ صیام سے پہلے ہی مرغی کی خریداری عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا ہے۔ منجھوشوری میں مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ایک مہینے کے دوران مرغی کا گوشت 120سے 140روپے اضافے سے340روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا ہے۔ایک ماہ قبل شہر میں مرغی کا گوشت 180سے 200میں فی کلو فروخت کیا جارہا تھا۔ چھوٹا اور بڑا گوشت سے ہاتھ لینے والے اب مرغی کے گوشت سے بھی پرہیز کرنے کا سوچنے لگے ہیں شہریوں نے ماہ رمضان سے پہلے مرغی مہنگی کرنے کو منافع خوروں کی نئی چال قرار دیا ہے انہوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔