حکومت عوام کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ، سکندر عمرانی

0 120

ڈیرہ مرادجمالی (امروز نیوز)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور رکن بلوچستان اسمبلی میر سکندر علی خان عمرانی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے اور انھیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے عوام کی بلا امتےاز خدمت ہمارا نصب العین ہے عوام کی مشاورت سے جلد اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈیرہ مرادجمالی مانجھوٹی سمیت دیگر علاقوں کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ حکومت زراعت تعلیم صحت کے فروغ پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور مواصلاتی نظام میں بہتری لانے کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے عوام کو درپیش درینہ مسائل کو حل کیا جارہا ہے عوام کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں عوام کی باہمی مشاورت سے جلد اہم اجتماعی ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے جس سے عوام کو تمام تر بنیادی سہولیات میسر ہونگی انھوں نے کہاکہ متعدد تعلیمی اداروں کو اپگریڈ یشن کیا جارہا ہے تعلیم کو عام کیا جارہا ہے تعلیم کے ذریعے سے پائیدار ترقی کا عمل شروع کیا جائے گا انھوں نے کہا کہ ان کی سیاست کا محیور غریب و مظلوم عوام کی بلا امتےاز خدمت ہے صحت کی سہولیات شہروں سمیت تمام دیہی علاقوں تک پہنچائیں گے انھوں نے کہا کہ ڈیرہ مرادجمالی چھتر فلیجی سمیت دیگر علاقوں میں عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے کروڑوں روپے کے منصوبے جلد شروع ہونگے

Leave A Reply

Your email address will not be published.