نواز شریف ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں ، عاشق اعوان

0 109

اسلام آباد (امروز نیوز)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی جانب سے عدالت میں درخواست دینے سے بلی تھیلے سے باہر آ گئی کہ ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں،( ن) لیگ خیبرپختونخوا میں درخت گننے کے بجائے قوم کی لوٹی رقم واپس کریں،بلین ٹری سونامی کے بارے میں رپورٹ سیاسی سازش ہے،حکومت کے سیاسی مخالفین نے یکطرفہ دورہ کرکے اپنی مرضی کی رپورٹ دی جو حقائق پر مبنی نہیں۔ہفتہ کو ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی سے شکست خوردہ اور مایوس عناصر درختوں کی گنتی کرکے سیاسی نشہ پورا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور اس میں بھی انہیں شکست ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کی جانب سے عدالت میں درخواست دینے سے ظاہر ہوا اور بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے،اصل حقائق اب عوام کے سامنے آئے ہیں کہ انکو دل کا نہیں اقتدار کا درد ہے۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف اور ان کی ٹیم سب سے بڑی جھوٹی ہے جنہوں نے کہا کہ ہم لندن نہیں جانا چاہتے اور عدالت میں درخواست جمع کرادی۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ (ن )لیگ کی ترجمان درخت گننے کے بجائے قومی خزانے سے جو لوٹ مار کی ہے اس پیسے کو گن کر لوٹی رقم واپس کریں۔ انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ کے ترجمان بتائیں جب سے ضمانت ملی ہے میاں صاحب کے دل کی حالت ٹھیک ہوگئی ہے، کیسے؟۔ انہوںنے کہاکہ (ن )لیگ کے ترجمان درخت گننے کے بجائے یہ بتائیں میاں صاحب ہسپتال میں اب تک داخل کیوں نہیں ہوئے؟۔انہوںنے کہاکہبلین ٹری سونامی کے بارے میں رپورٹ سیاسی سازش ہے،حکومت کے سیاسی مخالفین نے یکطرفہ دورہ کرکے اپنی مرضی کی رپورٹ دی جو حقائق پر مبنی نہیں۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کے پاس سیاست کرنے کے لئے اور کچھ نہیں بچا اس لیے انہوں نے درختوں کا بہانہ بنالیا،ساری دنیا جانتی ہے کہ درختوں کے معائنے کےلئے وہ لوگ گئے جو عمران خان کے بدترین سیاسی مخالف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بلین ٹری سونامی کے بارے میں اپوزیشن ارکان کی نام نہاد رپورٹ خیبرپختونخوا میں پولیو ڈرامے کی طرز پر ایک اور ڈرامہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.