عمران خان کا قد بڑھے گا نہیں ،چھوٹا ہوگا،رحمٰن ملک
اسلام آباد (امروز نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رہنما رحمن ملک نے کہاہے کہ بدزبانی سے وزیراعظم عمران خان کا قد بڑھے گا نہیں ،چھوٹا ہوگا، سیاستدان تو رول ماڈل ہوتے ہیں، بدزبانی کساتھ کیسے کوئی قائد کہلایا جائے؟ بدزبانی کیساتھ کیسے کسی سیاستدان صادق و امین کہا جا سکتا ہے؟ ،وزیراعظم عمران خان اپنے الفاظ پر بلاول بھٹو زرداری سے معافی مانگےں۔ ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق مصطفین کمال چیئرپرسن آکسفورڈ مجلس سوسائٹی نے سینیٹر رحمان ملک سے انکے گھر اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ رحمن ملک نے کہاکہ مصطفین کمال آکسفورڈ یونیورسٹی کے طالبعلم، آکسفورڈ مجلس سوسائٹی کے چیئرپرسن اور دل انٹرن شپ پراجیکٹ کے صدر ہیں۔انہوںنے کہاکہ قائد ملت لیاقت علیخان شہید اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو آکسفورڈ مجلس سوسائٹی کے چیئرپرسن رہ چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مجھے خوشی ہوئی کہ آج مصطفین کمال میرے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں سینیٹر رحمان ملک کا بہت شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے خوش آمدید کہا۔ مصطفین نے کہاکہ میں سینیٹر رحمان ملک کو آکسفورڈ یونیورسٹی دورہ اور لیکچر دینے کی دعوت دینے آیا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ سینیٹر رحمان ملک کو انکی کتاب “مودی وار ڈاکٹرائن” کی اشاعت پر مبارکباد پیش کر تا ہوں۔ مصطفین کمال نے سینیٹر رحمان ملک کو آکسفورڈ مجلس سوسائٹی کی جانب سے آکسفورڈ یونیورسٹی دورے کی دعوت دی۔سینیٹر رحمان ملک، مصطفین کمال کی دعوت پر اگلے ماہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں دہشتگردی کے موضوع پر لیکچر دینگے۔ اپنی دورہ برطانیہ کے دوران سینیٹر رحمان ملک کیمبرج یونیورسٹی میں بھی لیکچر دینگے۔ سینیٹر رحمان ملک کو مصطفین کمال نے آکسفورڈ مجلس سوسائٹی و دل انٹرنشپ کے بارے مفصل بریفنگ دی۔ انہوںنے کہاکہ دل انٹرن شپ پراجیکٹ کے تحت دنیا بھر سے طلباءپاکستان کا دورہ اور مختلف اداروں میں انٹر شپ کرینگے۔ انہوںنے کہاکہ دل انٹرن شپ پراجیکٹ کے تحت پاکستانی سٹوڈنٹس کو دنیا بھر میں انٹرن شپ کے مواقع فراہم کئے جائینگے۔ مصطفین کمالدل انٹرن شپ پراجیکٹ کا مقصد عالمی دنیا کے سامنے پرامن پاکستان کا تعارف کروانا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سینیٹر رحمان ملک نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ رحمن ملک نے کہاکہ دل انٹرن شپ پراجیکٹ کی پاکستان میں پوری معاونت کرونگا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کیلئے سکالرشپ بڑھا دیں کہ زیادہ اے زیادہ پاکستانی آکسفورڈ جیسے اداروں سے پڑھے۔ انہوںنے کہاکہ مصطفین کمال جیسے پاکستانی سٹودنٹس کو سراہاتا ہوں کہ پاکستانیوں کو ان جیسے طالب علموں پر فخر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مجھے مصطفین کمال سے ملکر نہایت خوشی ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مصطفین کمال جیسے دیگر طلباءپاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بدزبانی کیساتھ کیسے کسی سیاستدان صادق و امین کہا جا سکتا ہے؟ ۔انہوںنے کہاکہ بد کلامی اور بدزبانی قابل مذمت ہے اسکی روک تھام ضروری ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہاکہ سیاستدان تو رول ماڈل ہوتے ہیں، بدزبانی کساتھ کیسے کوئی قائد کہلایا جائے؟ انہوںنے کہاکہ بدزبانی سے وزیراعظم عمران خان کا قد بڑھے گا نہیں بلکہ چھوٹا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اپنے الفاظ پر بلاول بھٹو زرداری سے معافی مانگےں۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ مہنگائی کی سونامی نے غریبوں کا جینا حرام کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اللہ نہ کرے کہ ایف ای ٹی ایف ہمیں بلیک لسٹ نہ کرے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اپوزیشن کیخلاف بد کلامی کے بجائے مہنگائی ختم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔ انہوںنے کہاکہ طالبان و ظالمان پولیو کیخلاف تھے، کوئی سازش ہو سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جن لوگوں کو پولیو قطروں کیخلاف گمراہ کیا گیا ہے حکومت انکے سامنے پولیو کیمسٹری پیش کرے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پولیو قطروں کے متعلق عوام کی کنفیوزن ختم کر دے۔