میر شکیل الرحمان کیس، نیب کا نواز شریف کو اشتہاری قراردینے کا فیصلہ
کوئٹہ (امروز نیوز)
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میر شکیل الرحمن کیس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کر لیا ہے
ذرائع کے مطابق نیب نے اراضی کیس میں میاں نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ نواز شریف کو اشتہاری کرانے کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کیا جائے گا
ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے، انہوں نے نیب کے سوالنامے کا جواب بھی نہیں دیا
خیال رہے کہ نیب نے میر شکیل الرحمان کو اراضی کیس میں گزشتہ ماہ مارچ میں گرفتار کرکے احتساب عدالت میں پیش کیا تھا۔ ان پر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دوسرے دور حکومت میں 54 پلاٹ حاصل کرنے کا الزام ہے۔ نیب حکام نے انھیں طلب کیا اور تفتیش کے بعد اُنھیں گرفتار کر لیا گیا