آنگ سان سوچی کو کرپشن کیس میں 5 سال قید کی سزا

0 315

میانمار کی فوجی عدالت نے آنگ سان سوچی کو کرپشن ثابت ہونے پر پانچ سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق آنگ سان سوچی کے خلاف کرپشن کے ایک کیس میں یہ سزاسنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ان کے اوپر کرپشن کے دس کیسز چل رہے ہیں۔ اس مقدمے میں الزام لگا یا گیا تھا کہ آنگ سان سوچی نے یانگون کے سابق وزیراعلیٰ پھائیو من تھین سے مجموعی طور پر 11 کلوگرام سونا اور چھ لاکھ ڈالرز وصول کیے تھے۔

میانمار کی معزول رہنما آنگ سان سوچی نے ان الزامات کو بے بنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے۔ میانمار کی فوجہ عدالتیں آنگ سان سوچی کو پہلے بھی 6 سال قید کی سزا سنا چکی ہیں۔ نئے فیصلے کے بعد ان کی قید کی سزا کا دورانیہ 11 سال ہو گیا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.