چینی اساتذہ پر حملہ کرنے والوں کو قیمت چکانا ہوگی : چین

0 25

بیجنگ : چین نے کراچی میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ملوث افراد کو یقیناً قیمت ادا کرنی پڑیگی۔ چینیوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

چینی فارن منسٹری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں نے جامعہ کراچی کی وین کو نشانہ بنایا۔ جس سے 3 چینی ٹیچرز ہلاک ہو گئے تھے۔ چین نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں ہم متاثرین کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کے معاون وزیر خارجہ ووجیانگ ہاؤ نے چین میں پاکستانی سفیر کو فوری فون کرکے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کی فی الفور تحقیقات ہونا ضروری ہیں

چین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ دہشتگردی میں ملوث قصورواروں کو حراست میں لے کر قانون کے کٹہرے میں لائے جبکہ چینی شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے تاکہ ایسے واقعات کو دوبارہ رونما ہونے سے روکا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.