صوبے کی محرومیوں کی اصل وجہ وسائل کی لوٹ مار اور استحصال ہے : لشکری رئیسانی

0 231

کوئٹہ : سینئر سیاستدان و سابق سنیٹر نوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہا ہے کہ صوبے کی محرومیوں کی اصل وجہ وسائل کی لوٹ مار اور استحصال ہے ، امیر ترین صوبے کے لوگوں کو ہمسایہ ملک کے وسائل سے اپنا چولہا جلانے پر مجبور کیا گیا ریکوڈک پر سودے بازی ہوئی مگر سیاسی جماعتوں نے پر اسرار خاموشی اختیار کی بلوچستان کے لوگوں کو حق چاہئے خیرت نہیں ، کوئٹہ کے حلقہ 265کے نتائج کے خلاف چار سال میں بھی فیصلہ نہ آنا اسی نظام پر سوالیہ نشان ہے ، نئی حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اسی فرسودہ نظام کے ساتھ چلے گی یا اس میں تبدیلی لائے گی سیٹلرز کو بلوچستانی بنانے کی کوشش کی مگر ہماری جدوجہد کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی گئیں ۔یہ بات انہوںنے گزشتہ شام سراوان ہاﺅس کوئٹہ میںمختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.