صوبائی حکومت میڈیا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے : میر عبدالقدوس بزنجو

0 31

کوئٹہ : وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت میڈیا کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے ہمیشہ اصلاح کو پسند کیا ہے اورتنقید برداشت کرتا ہوں صوبائی حکومت کو کئی مسائل کا سامنا ہے جن کے حل کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنرسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر اعلی بلوچستان نے جرنلسٹس ہاوسنگ اسکیم کے لیز آرڈر اور جرنلسٹس ویلفیر فنڈز کے ریلیز آرڈر بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر عرفان سعید کو دئیے اس موقع پر وزیر اعلی عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کے شہید صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ 30سال سے جرنلسٹس ہاو¿سنگ اسکیم کا معاملہ تعطل کا شکار تھامیرے لئے خوشی کی بات ہے کہ صحافیوں کیلئے ہاوسنگ اسکیم کا مسئلہ حل ہوا صحافیوں کی ہاوسنگ اسکیم کی چار دیواری اور بنیادی ڈھانچہ بناکر دیا جائے گا ، وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ صحافیوں کے فنڈز میں اضافہ کیا جائے گا ، جرنلسٹس ویلفیر فنڈز کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.