بلوچستان کے عوام ہمیشہ کشمیریوں کے سفیر بنے رہیں گے اور ہر فورم پر ان کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے : فرح عظیم شاہ
کوئٹہ : ترجمان حکومت بلوچستانفرح عظیم شاہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کی کوئٹہ آمد پر انھیں خوش آمدید کہتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے غیور عوام نے ہمیشہ کشمیری قیادت اور عوام کو یقین دلایا ہیں کہ ان کے حق آزادی کے حصول تک ان کے ساتھ پوری قوت سے کھڑے رہ یں گے اورکشمیری قیادت اور عوام کا جذبہ قابل رشک ہے، جنہوں نے کسی ظلم کو اپنی آزادی کے راستے کی رکاوٹ نہیں بننے دیا ترجمان کا کہنا تھاکہ بلوچستان کے عوام ہمیشہ کشمیریوں کے سفیر بنے رہیں گے اور ہر فورم پر ان کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے جب تک آزادی کا حصول نصیب نہیں ہوتا ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر مودی کی فاشسٹ حکومت کے کشمیریوں پر مظالم کو نہ روکا تو اس کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہونگے کشمیر سب کا مسئلہ ہے اور صوبائی حکومت وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیں گے ترجمان حکومت بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خیر سگالی کے طور پر پر آزاد کشمیر کی حکومت کو بلوچستان کا طیارہ دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت اور عوام ہر سطح پر اپنی کشمیری بہن، بھائیوں کا ساتھ دیں گے ترجمان حکومت بلوچستان نے سردار تنویر الیاس کو آزاد کشمیر کا وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا.