کراچی:حب ندی میں سیلاب، کے الیکٹرک کی تنصیبات کونقصان

0 139

حب ندی میں سیلابی صورتحال کے باعث کےالیکٹرک کی تنصیبات کونقصان پہنچا ہے۔

سیلابی پانی نےکےالیکٹرک کا 132 کلو واٹ کا ٹرانسمیشن ٹاور تباہ کردیا جس کے باعث حب میں صنعتی وتجارتی اوررہائشی علاقوں کوصبح سےبجلی کی فراہمی منقطع ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ حب ڈیم سے پانی کے بہاو حب ندی میں اونچےدرجےکی سیلابی صورتحال ہے، ٹاورکی مرمت اوربجلی بحالی میں تین دن لگیں گے۔

دوسری جانب کراچی میں بارشوں کے بعد تھڈو ڈیم کاپانی اسکیم تینتس کی رہائشی سوسائٹیوں میں داخل ہو گیا۔ انارہ، فلک ناز، انچولی، سپارکو، مدراس، گوالیار اور پاک سائنٹس سوسائٹی میں پانی داخل ہونے سے شہری نقل مکانی پرمجبور ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.