بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے تباہی کن سیلاب
نصیرآباد:بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے پیدا ہونے تباہی کن سیلاب مولہ ندی ،گندواہ جھل مگسی کے راستے نصیرآباد کے علاقے کوٹ پلیانی اور باباکوٹ میں تباہی مچادی درجنوں گاو زیر آب آگئے ہزاروں افراد اور مال مویشی سمیت سیلابی پانی میں پھنس گئے مختلف گاوں کے زمینی راستے بھی منقطع ہو کر رہ گئے سیلابی پانی میں پھنسے لوگ کو محفوظ مقامات پر منتقلی کے لئے مدد کے منتظر کوٹ پلیانی کے مختلف علاقے سیلاب کے لپیٹ میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق گوٹھ محمد علی پلیانی ، گوٹھ سبز علی پلیانی ،گوٹھ محمد بخش پلیانی ،گوٹھ علی مدد پلیانی ، گوٹھ شہنوازخان پلیانی ،گوٹھ محمد مراد پلیانی گوٹھ غلام سرور پلیانی گوٹھ رسول بخش پلیانی گوٹھ ظفر علی گوٹھ محمد وارث , گوٹھ محمددین, گوٹھ امید علی ,گوٹھ محمد ابراہیم خان ,گوٹھ علی نواز ,گوٹھ محمد اسماعیل ,گوٹھ محمد بقاودیگر شامل ہیں جبکہ سیلابی پانی کا بہاو علاقے میں مزید تیزی سے جاری ہے علاقے کے عوامی حلقوں کا حکومت بلوچستان سے فوری مدد کی اپیل کی۔