قدوس بزنجو کا ضلع کچھی اور مستونگ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ

0 159

کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع کچھی اور مستونگ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا اور سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ہفتے کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع نے بذریعہ ہیلی کاپٹر سیلاب سے متاثرہ ضلع جھل مگسی کا دورہ کرنا تھا، تاہم موسم کی خرابی کی وجہ سے وہ جھل مگسی نہ پہنچ سکے، جس کے بعد انہوں نے ضلع کچھی اور مستونگ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں کو تیز کرنے سے متعلق ہدایات بھی جاری کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.