وعدوں، دعووں اور بیانات کی بجائے عمل پر یقین رکھتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

0 344

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے صوبائی وزراء کی ملاقات ،صوبائی وزراءکی جانب سے وزیراعلیٰ کو اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی اور عوامی مسائل کے حل کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ اتوار کو صوبائی وزراءمیر نصیب اللہ مری، نور محمد دومڑ ،میر سکندر عمرانی اور پارلیمانی سیکریٹری ملک نعیم بازئی نے وزیر اعلیٰ بلو چستان سے ملا قات کر کے انہیں اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی اور عوامی مسائل کے حل کے اقدامات پر بریفنگ دی

۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلو چستان نے کہاکہ عوام کی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہونا چاہئے عوام نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے اپنی نمائندگی کا حق دیا ہے عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے ہمیں خلوص نیت سے کام کرنا ہو گاانہوں نے کہاکہ صوبے میں تبدیلی لانے کا مقصد اچھی طرز حکمرانی کا قیام ہے بہتر کارکردگی دکھا کر عوام کا حکومت اور اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرینگے کابینہ کے اراکین میرے دست و بازو ہیںانہوں نے کہاکہ موثر حکمت عملی اور ٹیم ورک کے زریعہ عوامی مسائل کے حل اور صوبے کی متوازن ترقی کو یقینی بنائیں گے وعدوں ،دعووں اور بیانات کی بجائے عمل پر یقین رکھتے ہیں

۔اس موقع پر صوبائی وزراءنے کہا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے دی گئی گائڈلائن کے مطابق عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جا رہاہے ملاقات میں عزم کا اظہار کیا گیاکہ صوبے کے وسائل اور عوام کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائیں گے اوربعض حلقوں اور عناصر کی جانب سے حکومت پر بلاجواز تنقید اور منفی پروپیگنڈہ کی مزمت کی گئی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ حکومت کی کارکردگی ترقی مخالف عناصر کو برداشت نہیں ہو رہی صوبے اور عوام کے مفادات کے خلاف کئے جانے والے پراپیگنڈہ کا موثر جواب دیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.