فورسز نے دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کی ہے ضیاء لانگو

0 195

کوئٹہ (امروز نیوز)
گزشتہ روز سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے پشین میں کامیاب کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران بم دھماکوں اور اغواء برائے تاوان میں ملوث 2 دہشتگرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے۔
دہشتگردوں کی شناخت پیرشازالدین اور زاکراللہ عرف گڈ کے ناموں سے ہوئی۔
ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے ایک عدد خود کش جیکٹ,تین دیسی ساختہ بم برآمد۔
قبضے سے 9ایم ایم پسٹل گولیاں بمعہ میگزین بھی برآمد ہوئیں۔
ہلاک دہشتگردسابق ایم پی اے کے بیٹے کے اغواء سمیت دہشتگردی کے مختلف واقعات میں ملوث تھے۔
سب کو معلوم ہے کہ دہشتگردوں کی پشت پناہی کہاں سے ہورہی ہے۔
مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔
سیکورٹی فورسز پر حملوں کے متعدد واقعات میں مارے جانے والے دہشتگرد شامل تھے لورالائی میں بھی دہشتگردی کے واقعات میں تیزی آئی تھی,
اسحاق آباد مدرسے کے خود کش حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے ۔
خود کش حملے میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیاجارہا ہے۔
سال 2018 میں 13 خود کش حملے 2019 میں 8 خود کش حملے ہوئے,ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایا
سال 2018 میں ٹارگٹ کلنگ کے 42 جبکہ 2019 میں 28 واقعات ہوئے,ڈی آئی جی سی ٹی ڈی

Leave A Reply

Your email address will not be published.