شہری آبادی میں 8 سے 10 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ناانصافی ہے، اخترحسین لانگو
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء و رکن اسمبلی اخترحسین لانگو نے کہاکہ ایک ٹرانسفارمر اگر ایک ہفتہ میں کئی دفعہ جلتا ہو تو بجائے اس کے مرمت پیسے خرچ کرنے کے کیسکو کو وہاں لوڈ کم کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئیں پنجپائی کو بجائے رات کی تاریکی میں بجلی فراہم کرنے کے انکو دن میں بجلی فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنا فجر کا نماز روشنی میں پڑھ سکے ہمارے علاقوں میں 8 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے پورے دن بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو پانی بھی نہیں ملتا۔ ہمارے علاقوں کے لئے منظور شدہ ٹرانسفارمر لگائے جائے۔ اب بھی میرے حلقہ انتخاب میں ٹرانسفارمر جلے ہوئے ہیں ۔ شہری آبادی میں 8 سے 10 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ناانصافی ہے۔ میر یونس عزیز زہری نے کہاکہ خضدار کو پورے دن میں 12 گھنٹے بجلی مل رہی ہے۔ ہمیں ٹرانسفارمر کی ضرورت نہیں ہمارے 12 کروڑ کے بجٹ میں سے خضدار کو بجلی کے فیڈرز فراہم کیا جائے۔