موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کم کردی، آؤٹ لک مستحکم

0 131

 اسلام آبادبین الاقوامی کریڈٹ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی مقامی اور غیر ملکی کرنسی ایشور اور سینئر غیر محفوظ ڈیبٹ ریٹنگ اور سینئر غیر محفوظ ایم ٹی این پروگرام ریٹنگ میں کمی کردی ہے البتہ موڈیز کا کہنا ہے کہ آوٴٹ لک مستحکم ہے کیونکہ فنڈنگ تک رسائی دستیاب ہونے کا امکان ہے۔

 بین الاقوامی کریڈٹ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی مقامی و غیر ملکی کرنسی ایشور اور سینئر غیر محفوظ ڈیبٹ ریٹنگ سی ڈبل اے ون سے کم کرکے سی ڈبل اے تھری کردی ہے۔

موڈیز نے سینئر غیر محفوظ ایم ٹی این پروگرام ریٹنگ بھی (پی) سی ڈبل اے ون سے کم کرکے (پی)سی ڈبل اے تھری کردی ہے تاہم موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم رکھا ہے

موڈیز کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فنڈز تک رسائی کے امکانات ہیں اس لیے آؤٹ لک مستحکم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.