وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال عالیانی آج اپریل کو خضداراور اوتھل کا دورہ کریں گے
خضدار(امروز نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال عالیانی آج 29اپریل کو خضداراور اوتھل کا دورہ کریں گے ، جہاں تعلیمی اداروں کے معائنہ اور مختلف وفود سے ملاقات کریں گے ، وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر آغا شکیل احمددرانی نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال عالیانی کو خضدار آنے کی خصوصی دعوت دی ہیں ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خضدار میں آغا شکیل احمددرانی کے ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے ۔