بی این پی غریبوں مسکینوں کی پارٹی ہے ، اسد بلوچ

0 133

پنجگور (امروز نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وصوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسد اللہ بلوچ نے اپنے رہائشگاہ پر وشبود گرمکان خدابادان میونسپل کمیٹی تسپ یونین کونسل ایراپ کے یونٹس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ بی این پی عوامی غریبوں مسکینوں کی پارٹی ہے ہماری سیاسی جدوجہد کا مقصد بلوچستان کے غریب عوام کی خدمت کرنا ہے بی این پی عوامی کے تمام یونٹس پروگرام کا مقصد ہی انکے بنیادی حقوق کی دائمی حل ہے جنہوں نے پنجگور سے 80 فیصد ووٹ دے کر مجھے قرض دار بنادیا ہے ہر شخص کا ووٹ میرے پاس امانت ہے انکی امانت کی حفاظت میرا فرض ہے پورے بلوچستان بے روزگاری کی آگ میں جل رہا ہے پورا ملک سمیت اشیا تک بحران کا سامنا ہے اس سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت میں شامل بی این پی عوامی اپنے عوام کی معاشی بہتری روزگار سمیت ہر بنیادی سہولیات و ضروریات کو ان تک پہنچانے کی جدوجہد کررہی ہے دنیا کی سب سے بڑی کامیابی اتحاد و اتفاق میں وابستہ ہے ورکر اپنے اندر اتفاق و اتحاد رکھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.