ہزار گنجی مارکیٹ کے مسائل حل کریں گے ، زمرک اچکزئی

0 170

کوئٹہ(امروز نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءوصوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہزار گنجی مارکیٹ کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے کیونکہ صوبے کا انحصار زراعت پر ہے اور زراعت کے شعبے میں بہتری لانے کےلئے صوبائی حکومت دلچسپی لے رہی ہے ہزار گنجی کو ترقی دے کر صوبے کی زراعت کا شعبہ مزید ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں اتوار کے روز ہزار گنجی کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی رفوگل بڑیچ اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے ہزار گنجی فروٹ اورسبزی منڈی کا معائنہ کیا اور ان کے مسائل سنے اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی انہوں نے کہا کہ ہزار گنجی سبزی منڈی صوبے کی معیشت میں بہت بڑا کرادار ادا کر رہی ہے جس کےلئے ہم اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے کیونکہ ماضی میں ہزار گنجی سبزی منڈی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ہزار گنجی سبزی منڈی بڑے مسائل کا شکار ہے اگر اسطرف توجہ دی جاتی توآج صورتحال مختلف ہوتی مگر بدقسمتی ایسا کچھ نہیں کیا گیا موجودہ حکومت عوام کی ترقی اور خوشحالی کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارتی اقتدار میں ہو یا نہ ہو ہمیشہ عوام کی ترقی کےلئے جدوجہد کی ہے اورآئندہ بھی ہزارگنجی سبزی منڈی کے مسائل حل کرنے کےلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ ہز ار گنجی مارکیٹ کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے کیونکہ صوبے کا انحصار زراعت پر ہے اور زراعت کے شعبے میں بہتری لانے کےلئے صوبائی حکومت دلچسپی لے رہی ہے ہزار گنجی کو ترقی دے کر صوبے کی زراعت کا شعبہ مزید ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.