وفاقی کابینہ کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت

0 124

اسلام آباد (امروز نیوز)وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل)30 اپریل منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوگا ،وفاقی کابینہ 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کرےگی۔ذرائع کےمطابق وزارت توانائی کے پٹرولیم اور پاور ڈویڑن کو علحیدہ کر کے دو نئی وزارتوں کے قیام پر غور کیا جائےگا۔ ایجنڈا کے مطابق وزارت خزانہ وزیراعظم کامیاب پروگرام شروع کرنے پر بریفنگ دے گی ۔ملک میں تیل و گیس کی تلاش کا کام تیز کرنے کیلئے درکار مشینری کی عارضی درآمد پر اضافی ڈیوٹی ختم کرنے کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔ایجنڈے کے مطابق غذائی اشیاءپر پاکستان سٹنڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی لازمی لیبلنگ کی منظوری دی جائے گی ،ملکی نظام تعلیم کی تنظیم نو پر بریفنگ دے جائےگی۔ پاکستان کمیشنز اف انکوائری ایکٹ 2017 کو شیڈول ٹو میں شامل کرنے ،غیر ملکی تجارتی قرض پر سود کو ٹیکس ادائیگی سے استثنی دینے کی تجویز پر غورہوگا۔ایجنڈے کے مطابق پریس کونسل آف پاکستان کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دی جائےگی۔ ایجنڈا کے مطابق قحط سالی کا مقابلے کرنے کے پروگرام پر غور کیا جائےگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.