اسرائیل کے شام میں پھر فضائی حملے ، 4 فوجیوں سمیت 9 افراد جاں بحق

0 29

دمشق :  اسرائیلی طیاروں نے ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام میں بم برسائے جن کی زد میں آ کر 4 فوجیوں سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی طیارے شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دارالحکومت دمشق کے نواح میں بم برساتے رہے جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

اسرائیلی طیاروں نے رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا، متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ شامی فورسز نے اسرائیلی حملوں کو ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.