مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ، مزید 2 نوجوان شہید

0 28

سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ظالمانہ کارروائیوں کے دوران مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو بے دردی سے شہید کر دیا۔

ریاستی دہشت گردی کا تازہ واقعہ ضلع پلوامہ میں پیش آیا، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں نوجوانوں کو گھر گھر تلاشی کےدوران شہید کیا گیا۔ کشیدہ حالات کے باعث ضلع بھر میں موبائیل اور انٹرنیٹ سروسز بند کر دی گئی۔

آخری اطلاعات ملنے تک قابض فورسز کا آپریشن جاری تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.