پاکستان اس وقت نازک حالات سے گزر رہا ہے میر محمد صادق عمرانی

0 120

ڈیرہ مراد جمالی(امروز نیوز)پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینٹر ل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت نازک حالات سے گزر رہا ہے معشیت مستحکم مضبوط کر نے والے پاکستان کو ڈبو رہے ہیں پاکستان کو آئی ایف ایم کے ہاتھوں میں دیا جا رہا ہے جو کہ گیس بجلی کے قیمتوں میں اضافے سے پاکستان کو مزید بحران کی طرف دھکیلا جا رہا ہے اور پاکستان کو آئی ایم ایف منتقل کی جا رہی ہے اس سے پاکستان کی معاشی حالت ابتر ہونے کا خطرہ منڈلار رہا ہے تبدیلی سر کار کو لا نے والے خود پریشان ہیں کیونکہ تبدیلی سرکار کو لانے اور تبدیلے کے نعرہ لگانے والے انھیں پتہ نہیں کہ پاکستان کو کس سمت لے جا رہے ہیں پاکستان میں تبدیلی کبھی بھی نہیں لائی جا سکتی ہے پاکستان ہمارا وہی ہے مگر بندے نئے اور اناڑی لائے گئے ہیں جن کو معیشت کے بارے میں ککھ کا پتہ نہیں سلیکیڈٹ حکومت لا یا تو گیا مگر عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جا رہے ہیں عوام کو پریشان کر رکھا ہے ہر ماہ پیٹرول کی نرخوں میں اضافے سے عوام کو فاقہ کشی پر مجبور کیا جا رہا ہے مہنگائی ایسی کہ عوام کی چیخیں نکل گئی ہے ماہ رمضان کا بابرکت مہنہ شروع ہوا ہے مگر مہنگائی کنٹرول کر نے میں حکومت ناکام نظر آ رہا ہے اپنی کنٹرول کھو چکا ہے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے مہنگائی کی اس دلدل میں حکومت کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے بلوچستان حکومت کو راتوں رات بنایا گیا اور راتوں کے چراغ کے مانند حکومت سونپ دی گئی مگر آٹھ ماہ گزر گئے کار کر دگی صفر ہے یہ بلوچستان کی حکومت رات کے تاریخوں میں نبایا گیا اور عوم کی مفاد کیلئے نہیں سوچا گیا اگر عوام کی مفادات ہوتے اور عوام کیلئے کام کرتے تو سہارایا جاتا مگر آج تک کچھ نہیں کیا بلوچستان میں ترقی کے نام پر واویلا تو بہت ہوتا ہے عملی کام صفر ہے افسوس حکومت میں رہ کر حکومت خود مجبور ہے جمہوریت میں آزادانہ خیال عوامی مفادات کیلئے ہوتے ہیں مگر یہ حکومت اپنے فیصلے کر نے میں بھی ناکام نظر آ رہے آٹھ ماہ گزر گئے مگر عملی کام کچھ نہیں بلوچستان میں تعلیم وصحت نام کے کام کچھ نہیں تعلیم کا نظام ابتر کر دیا ہے بے روز گاری میں اضافہ ہو چکا ہے نا اہل آفیسران کو ضلعوں میں تعنیات کیئے گئے ہیں جس سے تعلیم کا حالت انتہائی خراب کر دیا وزراءبھی تعلیم سے نا واقف انھیں تعلیم کا پتہ ہی نہیں کیونکہ وہ خود ہی پرائمری پاس ہے وہ تعلیم کو کیسے بہتر کر سکتے ہیں مزید تعلیم ابتر ہونے کا خطرہ ہو چکا ہے صحت میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں علاج کیلئے مریض لائے جاتے ہیں مگر ہسپتالوں میں کوئی سہولیات میسر نہیں جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے باپ پارٹی رات کو بنا یا رات والے پارٹی وہ کیا کام کریں گے حکومت ہر طرف عوام کو پریشان کرر ہے ہیں مہنگائی ہو تعلیم و صحت ہو یا زرعی نظام بھی متاثر ہونے کا خطرہ ہے پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہر دور میں عوامی مفادات کیلئے کام کیا عوام کی خدمت کی ہے عوام کو ہر سہولیات دیں جو کہ آج تک حکومتوں نے نہیں دیا انشاءاللہ پیپلز پارٹی کو جب موقع دیا گیا تو عوام کی تقدیر بدل دیں گے پیپلز پارٹی واحد پارٹی ہے جو عوام کی مفاد کیلئے کام کیا اور کرتا رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.