احساس ایمرجنسی پروگرام سوموار سے ادائیگیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی

0 117

کوئٹہ (امروز نیوز)

اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ سوموار سے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت بینکوں کے ذریعے ادائیگیاں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم احساس ایمرجنسی پروگرام جاری ہے، پیر سے بینکوں کے ذریعے ادائیگیاں دوبارہ شروع ہوں گی

ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ جن کی بائیو میٹرک تصدیق کے مسائل تھے اب انہیں ادائیگیاں شروع ہوں گی، جنہیں اب تک صرف اہلیت کا میسج آیا تھا انہیں بھی حتمی میسج بھیج دیا جائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.