نادرا کا بلوچستان کو دو ریجن میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

0 122

کوئٹہ : چیئرمین نادرا طارق ملک نے دورہ بلوچستان کے دوران بلوچستان میں نادرا آپریشنز کا جائزہ لیا اور بلوچستان میں خواتین کی رجسٹریش بڑھانے کے کئے خصوصی اقدامات لینے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے بلوچستان کے بڑے شہروں میں میگا سینٹر کے طرز پر بڑے نادرا سینٹرز کے قیام کی منظوری اورتمام نادرا دفاتر کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔تفصیلا ت کے مطابق چیئر مین نا درا طارق ملک نے گزشتہ روز چمن بارڈر مینجمنٹ سسٹم کا بھی جا ئزہ لیا اور خواتین کے لئے خواتین عملے پر مبنی نئے نادرا دفتر کا افتتاح کیا جہاں چار کاؤنٹر پر مبنی نادرا دفتر اب صرف خواتین کی رجسٹریشن کرے گا۔ طارق ملک نے چمن میں موجود مردوں کے کئے نادرا دفتر کا بھی دورہ کیا اور سینٹر کی توسیع کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کی۔ چیئرمین نادرا نے چمن بارڈر پر تعینات انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کا بھی جائزہ لیا جو نادرا نے تمام اسٹک ہولڈرز کے تعان سے تیار کیاہے بارڈر مینجمنٹ سسٹم چمن بارڈر پر بیس ہزار سے زیادہ تاجر، مریض، زائرین اور بارڈر کے اطراف میں بسنے والے دونوں ملکوں کے شہریوں کی نقل و حرکت میں بغیر رکاوٹ کے آسانی پیدا کرتا ہے۔اس موقع پر چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ ان کے چیئرمین بننے کے بعد بلوچستان سے متعلق مختلف مسائل سامنے آئے جس میں بلوچستان بھر میں نادرا دفاتر کے سامنے طویل انتظار اور قطاریں دیکھنے میں آئی تھیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی خواتین کو رجسٹریشن میں درپیش مسائل بھی سامنے آئے۔انہوں نے کہا کہ پہلے کوئٹہ شہر میں تقریبا 300شہریوں کو نادرا سروس فراہم کرتا تھا اب پہلی بار کوئٹہ کے تین سینٹروں میں ڈبل شفٹ کا آغاز کر دیا ہے۔جہاں روزانہ کی بنیاد پر تقریبا 1000شہریوں کو نادرا کی سروس سے مستفید ہونے کا موقع فراہم ہوتا ہے۔چیئرمین نادرا نے میگا سینٹر کوئٹہ کی طرز پر گوادر، تربت، پنجگور، خضدار، نصیرآباد، لورالئی اور زوب میں بڑے نادرا دفاتر بنانے کی بھی منظوری دی۔بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں جہاں بجلی کی فراہمی میں تعطلی کی وجہ سے نادرا دفاتر میں کام متاثر ہوتا تھا ان تمام دفاتر کو شمسی توانائی (سولر اینرجی سسٹم) پر منتقل کرنے کاعمل جاری ہے۔ اب تک بلوچستان کے دور دراز 32تحصیلوں کے نادرا دفاتر کو پہلے فیز میں شمسی توانائی پر منتقل کیا جا چکا ہے اور مزید 48دفاتر کو دوسرے فیز میں جون کے آخر تک شمسی توانائی پر منتقل کردیا جائے گا۔چیئرمین نادرا نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین کو قومی دھارے میں لانے کیلئے نادرا دفاتر میں 66خواتین کو بھرتیوں میں ترجیح دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی رسم و رواج کو مدنظر رکھتے ہوئے نادرا کے 88دفاتر میں خواتین عملے پر مبنی خواتین کی رجسٹریشن کے لئے ایک مخصوص کانٹر بنایا جائے گا۔ چیئرمین نادرا نے کوئٹہ میں کھلی کچہری کا بھی انعقاد کیا جس میں عام شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ کھلی کچہری میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے طارق ملک نے کہا کہ ساوتھ بلوچستان کی 22تحصیلوں میں نادرا دفاتر کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے ان تحصیلوں میں نئے نادرا دفاتر قائم کئے جا رہیں ہیں۔ ان میں سے تافتان، مچھ اور چتر میں باقائدہ اپنے کام کا آغاز ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ پلوچستان کے شہریوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے نادرا کے بلوچستان ریجن کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے گا تا کہ یہاں کے عوام کو نادرا کی سہولیات تک آسانی سے رسائی حاصل ہو۔ انہوں نے کہا ساوتھ بلوچستان کے لوگ دور دراز علاقوں سے کوئٹہ آنے کی بجائے اپنے قریبی ریجن میں اپنے مسائل حل کرا سکیں۔خواتین کی رجسٹریشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ریجن کے اعداد و شمار کا جائزہ لیتے ہوئے خواتین کی انتہائی کم رجسٹریشن کی شرح سامنے آئی ہے جس کے لیئے خصوصی اقدامات لے رہے ہیں۔ بلوچستان کے پشتون اور قبائلی رسم و رواج کو مدنظر رکھتے ہوئے نادرا کے تمام 88دفاتر میں خواتین کی پراسسنگ کے لیئے ایک مخصوص کانٹرز بنانے کا اعلان کرتا ہوں جن پر صرف خواتین عملہ تعینات ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں خواتین عملے پر مبنی بلوچستان کی خواتین کے لئے مخصوص نادرا دفاتربنائے جائیں گے۔ فوری طور پر تربت، پنجگور اور پشین میں خواتین کے لئے مخصوص نادرا دفاتر قائم کئے جائیں گے بعد ازاں جن کا دائرہ کار بڑھا دیا جائے گا۔چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ نادرا موبائل رجسٹریشن گاڑیوں پر بھی خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر پراسس کیا جائے گا۔ بلوچستان دورے کے دوران چیئرمین نادرا کوئٹہ شہر میں حال میں قائم کئے گئے میگا سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ خواتین کی رجسٹریشن کیلئے خواتین عملے پر مبنی مخصوص فلور پر رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا۔میگا سینٹر میں 8کانٹرز پر مشتمل ایک فلور پرخواتین عملہ پر مبنی صرف خواتین کی رجسٹریشن کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.