بلدیاتی انتخابات : ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں : ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ

0 84

کوئٹہ : ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ 2013کے بعد صوبے کے 32اضلاع میں بلدیاتی انتخابات آج ہونگے صوبے کی 49میونسپل کمیٹیوں، 838 یونین کونسلز، 5345 وارڈ ز میں انتخابات ہورہے ہیں،صوبائی حکومت نے بلوچستان لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز کے تحت الیکشن کے انعقاد کے لئے 4.3ارب روپے جاری کردئیے ہیں۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کو سیکرٹری بلدیات بلوچستان دوسین جمالدینی کے ہمراہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ آج صوبے کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں کوئٹہ اور لسبیلہ میں حلقہ بندیوں کا مسئلہ حل کر ہے ہیں جس کے بعد ان دو اضلاع میں بھی انتخابات ہونگے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے آگاہی کے لیے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کا استعمال کیا جارہا ہے، ہماری کوشش ہے ذیادہ سے ذیادہ عوام بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں، فرح عظیم شاہ نے کہا کہ تمام اضلاع میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیاری مکمل ہے ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ ضابطہ اخلاق طے پایا گیا ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تمام اضلاع کے قبائلی معتبرین سے ملاقاتیں کی گئی ہیں، انہوں نے کہاکہ انتہائی حساس، حساس اور نارمل علاقوں میں تمام پولنگ اسٹیشن پر سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی ترتیب دے دی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد کروائے گی امیدواروں کو بھی سکیورٹی فراہم کی جائے گی، محکمہ داخلہ اور سی سی پی او آفس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، فرح عظیم شاہ نے کہا کہ خضدار، چمن، قلعہ عبداللہ،گوادر، آوران میں ایف سی اور پاک فوج کے اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے، قبائلی تنازعات کا جائزہ لے رہے ہیں بلدیاتی انتخابات کامیابی سے منعقد ہونگے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات دوستین جمالدینی نے کہا کہ الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے کمیوں اور کوتاہیوں کو دور کرلیا گیا ہے آج کے انتخابات کا انعقاد بہتر انداز میں کیا جائیگا جن علاقوں میں سہولیات میسر نہیں تھیں انہیں سہولیات فراہم کردی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایات ملیں تھیں وہاں بروقت کاروائی کی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.