کراچی کی اہم شاہراہ بند،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

0 155

کراچی کی معروف جہانگیر روڈ کو ترقیاتی کام کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے۔

جمعرات کو جہانگیر روڈ کے دونوں ٹریک ترقیاتی کام کی وجہ سے بند کردئیے گئے ہیں۔

شاہ نجف کٹ سے آنے والی ٹریفک کو یادگارفش کی طرف موڑاجارہا ہے۔ تین ہٹی سے آنے والی ٹریفک کو پی آئی بی کالونی کی طرف بھیجاجارہاہے۔

جہانگیر روڈ کے اطراف ذیلی سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ ہے اور بارش اور خراب سڑکوں کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.