آذربائیجان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کےلئے امداد کا اعلان کر دیا
اسلام آباد آذربائیجان نے بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آذربائیجان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 20 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔صدر آذربائیجان نے کہا ہے کہ امداد کی رقم سیلاب متاثرین کی بحالی اور دیگر کاموں پر خرچ کی جائے گی۔اس سے قبل برطانیہ ،ترکیہ ،ایران اور متحدہ عرب امارات نے وزیراعظم شہبازشریف کو ٹیلیفون کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔