کے پی حکومت نے سیلاب متاثرین کے زرتلافی میں اضافہ کردیا

0 158

 پشاورکے پی حکومت نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے امدادی پیکج میں اضافہ کردیا۔

صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کے مطابق خیبر پختون خوا حکومت نے بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے جاں بحق افراد کے لیے معاوضہ تین لاکھ سے بڑھا کر 8 لاکھ روپے کردیا، املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے لیے معاوضہ ایک لاکھ سے بڑھا تین لاکھ کردیا ہے۔

صوبائی وزیر کے مطابق خطرہ ابھی ٹلا نہیں، ستمبر میں مزید بارشوں کا امکان ہے، تباہی تجاوزات سے آئی ہے، حالات معمول پر آنے کے بعد تجاوزات کے خلاف کارروائی کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.