جیرک بارڈر پر ایف سی کی مداخلت برداشت نہیں کریں گے، حق دو تحریک

0 141

پنجگور حق دو تحریک پنجگور کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں پنجگور جیرک بارڈر پر ایف سی کی مداخلت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیرک بارڈر بنام ضلعی انتظامیہ حوالگی فریب ہے ابھی تک جیرک بارڈر ایف سی کے زیر کنٹرول ہے انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے قریب بارڈر بندیش کے بعد پنجگور دھرنے میں ضلعی انتظامیہ نے واضح تحریری صورت میں کہا تھا کہ جیرک بارڈر 27 اگست کو کھل جائے گا لیکن آج تیل کے کاروباری لوگ وہاں گئے تو انہیں ایف سی کی مداخلت کا سامنا رہا، جس کی وجہ سے لوگوں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ضلعی انتظامیہ عوام کو گمراہ کررہی ہے۔

،بارڈر پر ایف سی کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، ضلعی انتظامیہ اپنا مو¿قف واضح کریں۔ انہوں نے کہا ہے کہ حق دو تحریک کے ساتھ کمشنر مکران وتربت پنجگور ڈپٹی کمشنر نے مشترکہ طور پر کہا تھا کہ بارڈر کے اختیارات ضلعی انتظامیہ کے زیر اثر ہیں، ہم نے علاقائی فورس کے ناطے ان سے تعاون کیا لیکن حقیقت میں آج بھی بارڈرز کا کاروبار سیکورٹی فورسز کے زیر کنٹرول ہے جیسے کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے 8 ستمبر کو ایک بار پھر حق دو تحریک گوادر میں انکے خلاف غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا دینے جا ری مکران بھر کے عوام اپنی بنیادی حق کی سدا بلند کرنے کیلئے حق دو تحریک کے دھرنے میں شرکت کریں بلوچستان کی جملہِ مسائل انکی حق تلفی اب ہمیں کسی صورت منظور نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.