ٹوئٹر کاگزشتہ چھ ماہ سے غیر فعال اکاونٹ بند کرنے کا فیصلہ
نیویارک(امروز نیوز)ٹوئٹر صارفین کو خبردار کیا جاتا ہے کہ اگر انہوں نے اپنا اکاو¿نٹ گزشتہ 6 ماہ سے استعمال نہیں کیا تو وہ 11 دسمبر کے بعد بند کر دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کی انتظامیہ نے اعلان کیا کہ ایسے تمام اکاو¿نٹس کو ختم کر دیا جائے گا جن کو گزشتہ 6 ماہ سے لاگ ان نہیں کیا گیا، ا±ن صارفین کے اکاو¿نٹس بھی شامل ہوں گے جو انتقال کر گئے ۔کمپنی کی جانب سے یہ اقدام اپڈیٹ پرائیوسی پالیسی کے اٹھایا گیا ہے تاکہ ٹوئٹر کو مزید قابل اعتماد بنایا جائے اور غیر فعال اکاو¿نٹس کو بند کر کے مائیکرو بلاگنگ سائٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔استعمال نہ ہونے والے اکاو¿نٹس کو مٹانے سے متعلق ٹوئٹر کمپنی کی ترجمان کا کہنا تھا کہ 6 ماہ سے جو ٹوئٹر اکاو¿نٹس استعمال نہیں کیے جا رہے انہیں ڈورمنٹ اکاو¿نٹس کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔خاتون ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈورمنٹ اکاو¿نٹس کو ختم کرنے سے ٹوئٹر پر صارفین کا اعتماد مضبوط ہوگا اور وہ افراد جو اسے غیر اہم تصور کرتے ہیں انہیں اس کی اہمیت کا اندازہ ہو گا۔ٹوئٹر ترجمان کے مطابق ڈورمنٹ اکاو¿نٹس کو مٹانے کا عمل سب سے پہلے امریکا سے باہر صارفین سے شروع کیا جائے گا۔ٹوئٹر کمپنی کے مطابق ڈورمنٹ اکاو¿نٹس کو مٹانے سے قبل صارفین کو آئندہ ماہ 11 دسمبر تک کی مہلت دی گئی ہے تاکہ جو صارفین ٹوئٹر استعمال کرنے میں لاپرواہی کر رہے یا پھر جعلی اکاو¿نٹس بنا کر انہیں استعمال نہیں کر رہے وہ ہوشیار ہو جائیں۔علاوہ ازیں کمپنی کے مطابق 11 دسمبر سے ڈورمنٹ اکاو¿نٹس کو ختم کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا مگر بعدازاں ایسے اکاو¿نٹس پر بھی نظر ثانی کی جائے گی جو لاگ ِان تو ہوتے ہیں لیکن اس پر کوئی سرگرمی نہیں ہوتی۔کمپنی حکام کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدام صارفین کو اپنے اکاو¿نٹس ایکٹو رکھنے کے لیے مجبور کرے گا اور انہیں پرائیوسی پالیسی پر عمل کرنے پر آمادہ کرے گا۔