کھیل صحت مند زندگی کے ضروری ہے، عبدالخالق ہزارہ

0 111

کوئٹہ (امروز نیوز)صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان، ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے۔ ’کھیل ‘ یعنی کوئی بھی ایسا کام جو ہماری ذہنی اور جسمانی نشونما میں اہم کردار ادا کرے۔ کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو چاق و چوبند اور صحت مند بنانے کا بھی اہم ذریعہ ہے جس سے دماغ تر وتازہ ہوتا ہے اور ایسی قائدانہ صلاحیتوں کو ا±بھارتا ہے جو کوئی اور چیز نہیں ا±بھار سکتی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الصوبائی آرچری چیمپئن شپ کے افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دیگر کھیلوں کی طرح آرچری کو بھی فروغ دینگے حکومت ہر سطح پر آرچری ایسوسی ایشن کے ساتھ تعاون کرے گی،معاشرے سے انتہا پسندی اور منفی سوچ کو کھیل کے ذریعے ہی ختم کیا جاسکتا ہے،کھیلوں کے میدان آباد کرکے صوبے کے نوجوانوں کو صحت مند معاشرہ فراہم کریں گے ثقافت سیاحت اور کھیل کو فروغ دیکر یہ پیغام دینگے کہ ہم ترقی خوشحالی اور روشن فکری کی جانب گامزن ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرچری کو فروغ دینگے تا کہ دوسرے کھیلوں کی طرح اس کھیل کے کھلاڑی بھی قومی و بین الاقوامی سطح پر صوبے کا نام روشن کر سکیں گے۔ صوبائی مشیر کا مزید کہناتھا کہ ورزش سے نہ صرف انسان کے دل اور اس کی شریانوںکیلئے بہتر ہوتی ہے، بلکہ دماغ اور اس کی شریانوں کی صحت بھی؛ جس سے انسان کی سیکھنے، سمجھنے اور یاد رکھنے جیسی ذہنی صلاحیتیں بہتر ہوتی ہیں۔ بچوں کو مستقبل میں کامیاب ہونے کے لئے ایک متوازن شخصیت کا مالک ہونا ضروری ہے اور اس لئے ان کا پڑھنے لکھنے کے ساتھ ساتھ کھیلنا کودنا اور غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا نہایت ضروری ہے۔ تقریب میں اراکین صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو اور ملک نصیراحمد شاہوانی بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.