یوم مزدور ڈے حب میں منا یا جائے گا ،نیشنل پا رٹی

0 147

کو ئٹہ (امروز نیوز)نیشنل پا رٹی کے مر کزی بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم مئی کو یوم مزدور ڈے مر کزی سطح پر حب میں منا یا جائے گا بیان میں کہا گیا ہے کہ نیشنل پا رٹی مزدور اور متو سط طبقے اور نو جوا نوں کی جما عت ہے ۔اس دن کی منا سبت سے مزدوروں کے ساتھ ملکر یکجہتی کا اظہار کر تے ہوئے نیشنل پارٹی کا جلسہ حب میں ہو گا ۔جس میں مر کزی صدر ڈاکٹر عبدالما لک بلوچ ،جنرل سیکرٹری جان محمد بلیدی حب میونسپل کمیٹی کے سابق چیئر مین رجب علی رند سینیٹر اشوک کمار اور دیگر مر کزی اور صو بائی قا ئدین خطاب کر ینگے بیان میں کہا گیا ہے کہ مزدور طبقہ ہی معیشت اور قومی معیشت کے بڑھاوے کااصلی موجب ہے لیکن بد قسمتی سے مزدور طبقے کو ریا ست نے ہمیشہ ہر شعبے میںنظر انداز کیا ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی تر قی کا حجم اُس وقت بڑھ سکتا ہے جب ہم مزدور کوحیثت دینگے اور اسے اُس کی محنت کا صلہ دینگے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.