صوبے سے معاشی استحصال کا خاتمہ کریں گے ،مالک بلوچ

0 125

پنجگور (امروز نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ ایک مضبوط سیاسی جماعت ہی بلوچستان کے ساحل و وسائل کا وفاع کر سکتی ہے ،قوموں کو سیاسی جماعتیں منظم کرتی ہیں جبکہ پارٹےوں کو اسکے ادارے یکجا رکھتے ہیں یہ بات انہوں نے پیر کو پنجگور میں پارٹی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اجلاس کی صدارت ضلعی صدر حاجی محمد اکبر بلوچ نے کی اجلاس سے سابق صوبائی وزیر میر رحمت صالح بلوچ، سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد اسلام بلو چ و دےگر نے بھی خطاب کیا ، اجلاس میں کارکنوں نے سیاسی و تنظیمی امور سے متعلق سوالات بھی کےے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے ساحل و سائل کو آج اور خطرات لاحق ہیں اپنی سر زمین ساحل و وسائل کے دفاع قومی سیاسی معاشی اور ثقافتی حقوق کے حصول کے لئے نیشنل پارٹی کو مزید منظم کرنے کی اشد ضرورت ہے تاریخ میں آج تک کوئی بھی قوم اور سیاسی جماعت نے منظم سیاسی شعوری اور فکری تنظیم کے بغیر کامیابی حاصل نہیں کی ہے بد قسمتی سے بلوچستا ن کی سیاسی تاریخ اکثر دلفریب نعروں اور شخصیات پسندی کے اردگر دگھومتی رہی ہے اگر خوش نما نعرے ہمارے مرض کی دوا ہوتے یا غریبوں کا اس سے پیٹ بھرتا توآج ہم دنیا کی خوشحال قوم ہوتے ہمیں نعروں اور غیر ضروری انتہاپسندی سے باہر نکل کر جدید تقاضوں کے مطابق اپنی جدو جہد اور صفوں کو سیدھا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا خطہ تنازعات کی زد میں ہے اےسے نازک حالات میں ہمارے سیاسی کارکنوں کوحالات کی نذاکت سمجھتے ہوئے عوام کی رہنمائی کر نی ہو گی کارکن پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حےثےت رکھتے ہیں اور شعور و نظریہ پارٹی کی روح ہے ہم عوام کی طاقت اور قوت کی بدولت بلوچستان سے قومی سیاسی طبقاتی معاشی جبر و استحصال کا خاتمہ کریں گے ،

Leave A Reply

Your email address will not be published.