اغبرگ میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا اہتمام،آئی جی ایف سی

0 115

کوئٹہ (امروز نیوز) آئی جی ایف سی میجر جنرل فیاض حسین شاہ کی ہدایت پر ایف سی لورالائی اسکاﺅٹس کی جانب سے زیارت کے علاقے اغبرگ میں ایک روزہ فری میڈیکل کےمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں 231مرد، 476خواتین اور 359سے زائد بچوں کا معائنہ کیا گیا اور موقع پر مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی گئی اور نادار خاندانوں میں فری راشن بھی تقسیم کیا گیا ،میڈیکل کےمپ میں صحت کی سہولیات سے محروم علاقے میں لیبارٹری ٹیسٹ کی فراہمی کے علاوہ مائنر سرجریز بھی عمل میں لائی گئیں واضح رہے کہ ایف سی بلوچستان کی جانب سے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں میڈیکل کےمپ تسلسل سے منعقد کےے جارہے ہیں تاکہ صحت کی سہولیات سے محروم افراد کو طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جا سکیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.