مسجد نبوی کا واقعہ : کرکٹر شاہد آفریدی اور محمد یوسف کا ردعمل

0 20

لاہور :گذشتہ روز مسجد نبوی ﷺ میں رونما ہونے والے واقعے پر سیاستدانوں کے ساتھ قومی کرکٹرز کی جانب سے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں آواز بلند کرنے کی اجازت تک نہیں ہے مگر ہم اپنی سیاسی دشمنیاں نبھانے کے لیے حرم کی حرمت تک بھول گئے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ریاست مدینہ کے تقدس سے بھی منکر ہو گئے، نعرے لگانے والوں کی پہچان تو ہو جائے گی لیکن پاکستان کی شناخت کو آج ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے.

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نےبھی مسجد نبوی ﷺ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان ہونے کے بعد پہلی بار گیا تو خانہ کعبہ کو دیکھ کر چیخ نکل گئی تھی، روضہ رسول ﷺپر گیا تو آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے تھے، یہ وہ جگہیں ہیں جہاں پہنچ کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

محمد یوسف نے کہا کہ روضہ رسول ﷺ پر جو کچھ ہوا وہ دیکھ کر اے اللہ میں پوری امت کی طرف سے تجھ سے معافی مانگتا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.