سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کے دورے کے دوران بھی کیف میں دھماکوں کی گونج

0 24

کیف : روس نے یوکرین کے مزید 6 اسلحہ اور فیول ڈپو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے دورے کے دوران بھی کیف میں دھماکے سنے گئے۔

ترجمان روسی وزارت دفاع کے مطابق تازہ حملوں میں یوکرین کے 38 ملٹری ٹارگٹس پر میزائل حملے کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے یوکرین کا دورہ کیا ہے جس کے دوران انہوں نے صدر زیلنسکی سے ملاقات کی، انتونیو گوتریس نے ماریوپول میں شہریوں کو محفوظ راستہ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.