قرآ ن و سنت کی نظام سے ہی ظلم و جبر کا خاتمہ ممکن

0 130

کوئٹہ (امروز نیوز) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جب تک ملک میں قرآن و سنت کا نظام رائج نہیں ہوتا ، ظلم و جبر اور استحصالی نظام سے نجات نہیں مل سکتی ہے استحصالی نظام ،کرپشن کے باعث غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہو رہاہے ۔ کروڑوں لوگ غربت کی لکیر کے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں ۔اسلامی انقلاب کے بغیر اس استحصالی نظام کا خاتمہ نہیں ہو سکتا۔پانچ سو ادویات کی قیمتوں میں اضافہ اور صرف 72ادویات کی قیمتوں میں کچھ کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے ۔حکومت نے 500ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیکر بہت ترین ظلم اور زیادتی کی ہے جو ناقابل معافی جرم ہے ۔انہوں نے کہا کہ قرآن وسنت کو پس پشت ڈال کر ہم نے مستقل ناکامی وپریشانی کا سودا کیا آج بھی ہم قرآن کو امام وقائد بناکر اس کے قوانین پر انفرادی اجتماعی طور پر عمل کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہمارے مسائل حل نہ ہو اسلامی نظام کے غلبے کے لیے اقتدار حاصل کرنا ناگزیر ہے ۔ جب تک ملک پر اللہ کے باغی اور اسلام دشمن قوتیں قابض رہیں گی ، غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری اور بدامنی کا دور دورہ اور عدل و انصاف ناپید رہے گا۔ قرآن وسنت کی فرمانروائی کے بغیر تبدیلی نہیں آئے گی اور بے روزگاری ، مہنگائی ، غربت اور ظلم و استحصال سے نجات نہیں ملے گی رمضان کامہینہ ہم پر سایہ فگن ہے اور موقع دے رہا ہے کہ ہم توبہ و استغفار کے ذریعے جہنم سے نجات حاصل کر لیں جو دراصل حقیقی اور دائمی کامیابی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک کی رحمتوں سے استفادہ کے لیے اس کی تیاری اور منصوبہ بندی ہر مسلمان کے لیے بہت ضروری ہے۔رمضان المبارک کا پہلا عشرہ رحمت ، دوسرا مغفرت اور تیسرا عشرہ دوزخ سے نجات ہے۔ دوزخ سے نجات کا عشرہ جاری ہے سب کو کھلے دل واخلاص سے توبہ کرکے اسلامی تعلیمات کی طرف متوجہ ہوکر اس پر عمل کرنا چاہیے تا کہ دکھ درد وپریشانی سے نجات مل سکیں آخری عشرے میں ایک رات ایسی ہے کہ جس کی عبادت ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ ایک نفل ایک سنت اور ایک سنت ایک فرض کے برابر اور ایک فرض ستر فرض کے برابر ہے۔ ایک رات کی نماز پچاسی سال کی نمازکے برابر ایک رات کی نیند پچاسی سال کی نیند کے برابر ، ایک رات کی غفلت پچاسی سال کی غفلت اور ایک رات کی محرومی پچاسی سال کی محرومی ہے۔ یہ تقدیر کو سنوارنے اور بگڑی کو بنا نے والی رات ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.