شمالی کوریا کے ہتھیار اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہیں، امریکا

0 116

واشنگٹن(امروز نیوز)امریکی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار اقوام متحدہ کی قراد دادوں کی خلاف ورزی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس موقف کے برخلاف ہے، جس میں انہوں نے اس کمیونسٹ ملک کے میزائل پروگرام کی اہمیت کو کم کر کے پیش کیا۔ بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی حکومت شمالی کوریا کے ساتھ اس تناظر میں پرامن مذاکرات چاہتی ہے۔ عالمی برداری شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری پروگرام کو عالمی خطرہ قرار دیتی ہے جبکہ شمالی کوریا کا کہنا تھا کہ اس کے یہ پروگرام دفاعی مقاصد کے لیے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.