الضالع میں حوثیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا، عرب اتحاد

0 143

صنعاء(امروز نیوز )یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کی فورسز نے الضالع صوبے میں حوثی ملیشیا کو نشانہ بنانے کے لیے ایک کارروائی کا آغاز کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں عرب اتحاد نے بدھ کے روز بتایا کہ یہ آپریشن بین الاقوامی اور انسانی قوانین کے ساتھ موافقت رکھتا ہے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کر لیے گئے ہیں۔عرب اتحاد نے صوبے میں شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نشانہ بنائے جانے والے ٹھکانوں کے نزدیک نہ آئیں۔عرب اتحاد کے بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ الضالع میں آپریشن کا مقصد حوثیوں کی جانب سے دشمنانہ کارروائیوں پر عمل درآمد پر روک لگانا ہے۔ اتحاد کے مطابق علاقائی اور بین الاقوامی امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے حوثی ملیشیا کے خلاف کوششوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.