ٹویٹرنے قطر کے ہزاروں جعلی سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بلاک کر دئیے

0 114

نیویارک(امروز نیوز)مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر نے قطر سے خودکار نظام کے تحت آپریٹ کئے جانے والے ہزاروں جعلی سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بلاک کرنے کی تصدیق کی ہے۔سعودی اخبارکی رپورٹ کے مطابق ٹویٹر کی طرف سے کہا گیا کہ اس نے قطر میں ایک ہی کچن کے تحت کام کرنے والے 8 ہزار جعلی اکاﺅنٹ بلاک کیے ہیں۔ ٹویٹر کے حکام کا کہنا تھا کہ قطر میں بلاک کیے گئے جعلی اکاو¿نٹس کو پریشر گروپ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنوں کا کہنا تھاکہ بند ہونے والے بعض اکاﺅنٹس میں اماراتی حکومت پر تنقید کرنے والے اکاﺅنٹس بھی شامل ہیں جب کہ قطری شہریوں کا کہنا تھا کہ توہین آمیز مواد پوسٹ کرنے اور نفرت پھیلانے والے اکاﺅنٹس بلاک کیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.