دھرنا دو، ہم کنٹینر دیں گے کا دعویٰ کرنے والے بے نقاب ہوگئے، نفیسہ شاہ
اسلام آباد (امروز نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر سیدہ نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ دھرنا دو، ہم کنٹینر دیں گے کا دعویٰ کرنے والے بے نقاب ہوگئے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ جیالوں کو اسلام آباد داخلے سے روکنا اس بات کا اظہار ہے کہ حکومت ڈر چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ عوامی مزاحمت سے خوفزدہ سلیکٹڈ وزیراعظم بھیگی بلی بنا ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ کارکنوں کو پرامن اظہار یکجہتی سے روکنا غیرجمہوری و غیرآئینی ہے۔انہوںنے کہاکہ رمضان میں بھی حکومت تشدد اور جبر کے ہتھیار کے استعمال سے باز نہیں آرہی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان جانتا ہے کہ اس کی دھاندلی سے بننے والی حکومت ذرا سی عوامی مزاحمت پر گرجائے گی۔