پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و سماجی بہبود محترمہ بشریٰ رند کا یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد

0 107

کوئٹہ : پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و سماجی بہبود محترمہبشریٰ رند نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر قومی امنگوں کا ترجمان اور ملی یکجہتی کا تاریخ ساز دن ہے۔28 مئی 1998ء کا دن ملکی سلامتی‘ دفاع اور قومی وقارو افتخار کی علامت کے طور پر ہمیشہ زندہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن پاکستانی قوم بلکہ پوری ملت اسلامیہ کیلئے فخر کا باعث ہے۔ یوم تکبیر کا پیغام یہی ہے کہ ہم ملکی دفاع‘ ترقی اور خوشحالی کیلئے یکسو ہو جائیں اور کسی کو بھی اپنی منزل کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہ دیں۔ پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ یہ دن ہماری قومی زندگی کا اہم سنگ میل ہے کیونکہ اس دن پاکستان عسکری لحاظ سے ناقابل تسخیراور بھارت کا غرور خاک میں مل گیا۔ یوم تکبیر پاکستانی قوم کیلئے یومِ فخر ہے کیونکہ اس دن ہم نے دنیا کو باور کرا دیا تھا کہ ہم ایک غیرت مند قوم ہیں جو باعزت طریقے سے سراٹھا کر زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے اپنا خون جگر دیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.